سینئر وزیرِ پنجاب علیم خان مستعفی

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ خوراک و سینئر وزیرِ پنجاب عبدالعلیم خان نے استعفیٰ دے دیا۔علیم خان نے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کے دوران بطور وزیرِ خوراک و سینئر وزیرِ پنجاب اپنا استعفیٰ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو پیش کر دیا۔
دورانِ املاقات وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عبدالعلیم خان کو ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا مزید کہنا ہے کہ سینئر وزیر اور وزیرِ خوراک کی حیثیت سے علیم خان نے نمایاں خدمات سر انجام دیں۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سینئر وزیر اور وزیرِ خوراک کے طور پر علیم خان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔