لاہور میں اسلحہ کے زور پر کارروائیاں کرنے والا 5 رکنی خواتین کا گینگ گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور میں اسلحہ کے زور پر کارروائیاں کرنے والا خواتین کا 5 رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا، خواتین دکانوں ، مارکیٹوں میں وارداتوں میں ملوث ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خاتون دکاندار کو باتوں میں الجھاتی دوسری خواتین چوری کرتی تھیں، خواتین گینگ نے مناواں کی دکان میں اسلحہ کے زور پر بھی واردات کی۔
پولیس کے مطابق خواتین ڈکیت گینگ کا زیادہ تر نشانہ الیکٹرانکس اور ہارڈوئیر شاپس بنیں۔
