امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو دہشتگرد گروپ قرار دے دیا


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکا نے کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو دہشتگرد گروپ قرار دے دیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم قرار دیا گیا ہے جبکہ کالعدم مجید بریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیم بھی قرار دیا گیا ہے، کالعدم بی ایل اے کو پہلے ہی عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دیا جاچکاہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا دہشتگردی کی روک تھام کے لیے عزم برقرار ہے۔
امریکی سیکرٹری خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بی ایل اے نے کراچی ائیرپورٹ اور گوادر پورٹ کمپلیکس پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس ٹرین حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی جس میں 31 افراد شہید ہوئے اور 300 افراد یرغمال بنائے گئے تھے۔

WhatsApp
Get Alert