پاکستان کی طرف سے حسن علی نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کے 5 شکار کیے جس کے بعد وہ پاکستان کے اُن باؤلرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے ایک سال کے دوران 5 بار 5 وکٹیں حاصل کیں . حسن علی سے قبل یہ ریکارڈ صرف سابق لیجنڈری کرکٹر عمران خان اور وقار یونس کے پاس تھا . عمران خان: سابق لیجنڈری کرکٹر عمران خان نے سال 1982 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں . عمران خان نے 25 اعشاریہ 2 اوورز کروائے تھے جن میں 7 اوورز میڈن تھے جبکہ اُنہوں نے صرف 49 رنز دیے تھے . وقار یونس: سابق لیجنڈری کرکٹر وقار نے سال 1990 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں . وقار یونس نے 22 اوورز کروائے تھے جن میں اُنہوں نے 76 رنز دیے تھے . 1993: سال 1993 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں وقار یونس نے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں . وقار یونس نے میچ کے پہلی اننگز میں 3 وکٹیں لی تھیں، اُنہوں نے 11 اوورز کروائے تھے جن میں 3 میڈن تھے جبکہ 37 رنز دیے تھے . میچ کی دوسری اننگز میں بھی 3 وکٹیں حاصل کی تھیں، اُنہوں نے 23 اوورز کروائے تھے جن میں 2 میڈن تھے جبکہ 88 رنز دیے تھے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں لیکر کلینڈر ایئرر میں 5 بار 5 وکٹیں لینے والے سابق لیجنڈری کرکٹر عمران خان اور وقار یونس کی فہرست میں شامل ہوگئے .
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 330 رنز پر آؤٹ ہوگئی .
متعلقہ خبریں