نورا فتحی نے ڈانس کیریئر میں کس طرح کامیابی حاصل کی؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی نامور ڈانسر نورا فتحی جو اپنی بہترین صلاحیتوں اور کڑی محنت کے ساتھ آج بالی وڈ کی معروف شخصیات میں شامل ہوتی ہیں۔بھارت کے ایک ڈانس ریائلیٹی شو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی نورا فتحی آج شہرت کی بلندیوں پر ہیں۔
صرف بھارت میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ان کے مداح موجود ہیں اور نورا اب تک کئی مختلف زبانوں میں گائے گئے گانوں پر ڈانس کرچکی ہیں جس میں انگریزی، عربی اور ہندوستانی گانے شامل ہیں۔نورا فتحی نے کن مشکلات سے گزرتے ہوئے اپنے کیریئر میں کامیابی حاصل کی اس حوالے سے انہوں نے ایک بھارتی ٹی وی شو میں بتایا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے بتایا ہے کہ بچپن سے ہی ان کے گھر میں ناچنے گانے کا کوئی رواج نہیں تھا اور اس حوالے سے بہت سختی بھی تھی لیکن وہ پھر بھی اپنا کمرہ بند کر کے شیشے کے سامنے گانے لگا کر ڈانس کی پریکٹس کیا کرتی تھیں۔
معروف ڈانسر نورا فتحی کو ایک خاص قسم کے ڈانس کرنے پر مہارت حاصل ہے جس کا نام ’بیلے ڈانس‘ ہے اور جو کہ مصر میں بہت عام ہے۔