سجل علی اور جھانوی کپور کے تعلقات کی اصل حقیقت کیا ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی نے بھارتی اداکارہ جھانوی کپور اور انکے خاندان سے اپنے ذاتی تعلقات کے حوالے سے بتایا ہے۔حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے سری دیوی اور انکی بیٹی سے ملنے والے پیار اور اپنائیت کے حوالے سے بات کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizPakistan.pk (@showbizpakistann)


اداکارہ نے بتایا ہے کہ فلم ’موم‘ کی شوٹنگ کے دوران سری دیوی اور ان کی فیملی سے بننے والے تعلقات بہت الگ تھے جس میں اپنا پن تھا اور ہمارے درمیان کوئی پروفیشنل بات نہیں تھی۔
سجل علی نے اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں خود کو بہت خوش نصیب سمجھتی ہوں کیونکہ کچھ لوگوں کا ملنا اور کسی کا پیار حاصل کرنا تقدیر میں لکھا ہوتا ہے۔خیال رہے کہ سجل علی نے سردیوی کے ساتھ ساتھ بالی وڈ میں فلم ’موم‘ سے ڈیبیو کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ پاکستانی اداکار عدنان صدیقی بھی تھے۔