اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے نواز شریف ہرحربہ استعمال کرنے کو تیار ہیں ، اسدعمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسدعمر نے کہا ہے کہ اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے نواز شریف ہرحربہ استعمال کرنے کو تیار ہیں۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ جب سے جوائنٹ سیشن میں اپوزیشن کو شکست ہوئی ، ن لیگ اور سہولت کاروں کی پریشانی واضح ہے۔
انہوں نے کہا کہ چاہے ملک کا جتنا بھی نقصان ہونواز شریف اورسہولت کار ہر حربہ استعمال کرنے کو تیار ہیں ، اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے ان کے سہولت کار بھی سرگرم ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف کی ناراضگی یہ ہے کے عدلیہ اورفوج ان کی مدد کیوں نہیں کر رہے ، نواز شریف کو وہ عدلیہ چاہیے جو فون پر ہدایات لے کر فیصلے کرتی تھی۔