اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے نواز شریف ہرحربہ استعمال کرنے کو تیار ہیں ، اسدعمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسدعمر نے کہا ہے کہ اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے نواز شریف ہرحربہ استعمال کرنے کو تیار ہیں . وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ جب سے جوائنٹ سیشن میں اپوزیشن کو شکست ہوئی ، ن لیگ اور سہولت کاروں کی پریشانی واضح ہے .

انہوں نے کہا کہ چاہے ملک کا جتنا بھی نقصان ہونواز شریف اورسہولت کار ہر حربہ استعمال کرنے کو تیار ہیں ، اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے ان کے سہولت کار بھی سرگرم ہیں . اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف کی ناراضگی یہ ہے کے عدلیہ اورفوج ان کی مدد کیوں نہیں کر رہے ، نواز شریف کو وہ عدلیہ چاہیے جو فون پر ہدایات لے کر فیصلے کرتی تھی .

. .

متعلقہ خبریں