ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور واقعات سے مطابقت رکھتا ہے ، مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)مریم نواز نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور واقعات سے مطابقت رکھتا ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق اور پچھلے چند سال میں ہونے والے واقعات سے مطابقت رکھتا ہے اور یہی واقعات وہ انمٹ ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان ثبوتوں سے نا ثاقب نثار انکار کر سکتے ہیں نا ہی چھپا سکتے ہیں ، دنیا کی کوئی عدالت ان کو جھٹلا نہیں سکتی ، حساب اور جواب تو دینا پڑے گا۔


دوسری جانب وزیر مملکت فرخ حبیب نے مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میری لندن کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے ، الحمدللّٰہ یہ 4 فلیٹس کی مالک مریم صفدرہیں۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ سوال اٹھا فلیٹس کیسے خریدے رسیدیں دکھاؤ جواب میں قطری خط آگیا پھرکیلبری فونٹ والی جعلی ٹرسٹ ڈیڈ آگئی کبھی ارشد ملک کی ویڈیو آگئی،کبھی رانا شمیم حلف نامہ اور کبھی آڈیو لیک لیکن رسیدیں نہیں آئیں۔