چاول کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا بڑا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرعی شعبے میں چاول کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے بڑا ااعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین علی حسام اصغر نے لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں بتایا کہ کسی بھی اادارے کا سائنس دان، ریسرچر یا طالب علم جو باسمتی چاول کا ایسا بیج متعارف کرائے جو کم پانی سے زیادہ پیداوار دے، اسے ایک کروڑ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ باسمتی چاول کے پیداواری علاقوں میں کاشت ہو رہے ہیں جس سے باسمتی چاول کی پیداوار میں کمی ہو رہی ہے، اگر یہی صورتحال رہی باسمتی چاول نایاب ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بیرون ملک برآمد ہونے والے چاولوں سے پاکستان کو دو ارب روپے کا کثیر زرمبادلہ حاصل ہوا جس میں زیادہ حصہ نان باسمتی کا ہے، تاہم باسمتی چاول کی کاشت کے حوالے سے روایتی طریقوں سے ہٹ کر میکانزیشن کو اپنانا ہوگا جس سے پیداوار کے ساتھ ساتھ برآمدات میں اضافہ ہوگا۔