‘چیف جسٹس ملکی نظام میں مداخلت کرتا ہے تو مسائل پیدا ہوتے ہیں’شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک کا چیف جسٹس ملک کے نظام میں مداخلت کرتا ہے تو مسائل پیدا ہوتے ہیں۔لاڑکانہ میں جاری جے یو آئی کی جانب سے منعقدہ شہید اسلام کانفرنس میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو جدا ہوئے 7 برس ہو گئے، آج بھی ان کے قتل میں انصاف کے متلاشی ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کے حالات کی وجہ سے ہر شہری غربت اور بے روزگاری کے باعث پریشان ہے۔ صرف پی ڈی ایم اس وقت ملکی مسائل کے حل کی بات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی ایک پیج کو نہیں آئین کے پیج کو جانتے ہیں۔ جب تک تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں نہیں رہیں گے مسائل حل نہیں ہونگے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات چوری کیے جاتے ہیں، جب تک آئین کی پاسداری نہیں ہوگی مہنگائی اور مسائل حل نہیں ہونگے۔