اپنی پروفائل فوٹو کو پاکستانی پرچم سے کیسے سجائیں؟

کراچی (قدرت روزنامہ)14 اگست کو ملک بھر میں یوم آزادی روایتی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ فیس بک پر بھی آپ اس موقع کو فیس بک پروفائل فوٹو کے ذریعے اپنے جذبات کے اظہار کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
جی ہاں آپ اپنی فیس بک پروفائل فوٹو کو پاکستانی پرچم سے سجا کر 14 اگست مناسکتے ہیں۔
ویسے تو فیس بک کا اپنا پروفائل فریم بھی ہے مگر وہ اتنا اچھا نہیں جتنا ایک ویب سائٹ ویب سائٹ رینبو فلٹر کا، جسے آپ اس مقصد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
سب سے پہلے تو آپ رینبو فلٹر کی ویب سائٹ پر جائیں اور وہاں اپ لوڈ امیج بٹن پر کلک کریں۔
اس کے بعد آپ کے سامنے پروفائل فوٹو پاکستانی پرچم سے سج کر سامنے آجائے گی جس کو آپ ڈاﺅن لوڈ کرکے خود فیس بک پر اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔
البتہ اگر آپ پروفائل فوٹو کے لیے فیس بک فریم کو استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یہ فیچر ڈیسک ٹاپ ورژن پر ہی کام کرتا ہے۔
اس کے لیے پروفائل فوٹو کو اپ لوڈ کرنے کے آپشن پر کلک کرکے ایڈ فریم کے آپشن کا انتخاب کریں۔
وہاں سرچ فیلڈ پر پاکستان لکھیں گے تو پاکستانی پرچم کا فریم بائیں جانب نظر آئے گا۔
اس پر کلک کرنے پر پروفائل فوٹو میں ایک چھوٹے سے پاکستانی پرچم کا اضافہ ہو جائے گا۔
