بھارت کے پاس جنگی طیاروں کے اپنے انجن ہونے چاہئیں، بھارتی وزیراعظم


نئی دہلی(قدرت روزنامہ)انڈیا کے یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے خطاب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نےآپریشن سندور میں ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پاکستان مخالف بیانات کا سہارا لے لیا۔
بھارتی وزیراعظم نے آپریشن سندور (جس میں انڈین فضائیہ نے متعدد طیارے گنوائے) کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فوج نے وہ کر دکھایا جو عشروں سے نہیں ہوا تھا۔ پاکستان کی ننیند اڑی ہوئی ہے۔ پاکستان میں اتنی بڑی تباہی ہوئی ہے کہ وہاں سے ہر روز نئے نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے فرانس سے خریدے گئے دنیا کے جدید طیاروں میں سے ایک سمجھے جانے والے رافیل کی تباہی سے متعلق وعوام کے سوالوں کے جواب تو نہ دیئے البتہ یہ ضرور کہا کہ وہ پیشہ ور افراد اور حکومت کے تمام محکموں سے گزارش کرتے ہیں کہ بھارت کے پاس لڑاکا طیاروں کے لیے اپنے جیٹ انجن ہونے چاہییں۔
یاد رہے آپریشن بنیان المرصوص میں بھارتی فضائیہ نے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں پر اکتفا کیا تھا تاہم اس جنگ میں اس کے رافیل طیاروں کو تباہی کا سامنا کرنا
نریندر مودی نے سندھ طاس معاہدے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ طے پانے والا سندھ طاس معاہدہ ’غیر منصفانہ اور یکطرفہ‘ تھا۔اس )پانی) پرصرف اور صرف ہندوستان کا حق ہے،ہندوستان کے کسانوں کا ہے۔اس پر سمجھوتہ ہمیں منظور نہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’خود انحصاری صرف درآمد، برآمد، روپیہ، پاؤنڈ یا ڈالر تک محدود نہیں ہے۔ اس کا مفہوم بہت وسیع ہے۔ خود انحصاری کا براہ راست تعلق ہماری طاقت سے ہے۔‘

WhatsApp
Get Alert