انصاف ہو تو ایسا ٗخاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج کو سخت سزا سنا دی گئی

پشاور (قدرت روزنامہ)لوئر دیر میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج کو معطل کردیا گیا . نجی ٹی وی کے مطابق رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ نے اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے، اعلامیے میں پشاور ہائی کورٹ کا کہنا ہےکہ قانون سب کے لیے برابر ہے، عدالت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے .

یاد رہےکہ چترال سے تعلق رکھنے والی خاتون نے تیمرگرہ کورٹ میں تعینات سینئر سول جج پر الزام لگایا تھا کہ اس نے 3 ماہ قبل 15 لاکھ روپے رشوت طلب کرکے بہن کو نوکری دینےکا وعدہ کیا تھا اور زیور واپس کرنےکے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، جس پر جج کو گرفتار کرلیا گیا . دوسری جانب خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار معطل سینئر سول جج کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا، جبکہ لڑکی کو دارالامان منتقل کر دیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں