بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود موبائل انٹرنیٹ سروس بحال نہ ہو سکی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود کوئٹہ سمیت صوبے کے کسی ضلع میں موبائل انٹر نیٹ سروس بحال نہ ہو سکی ۔بلوچستان ہائی کورٹ نے گزشتہ روز سیکورٹی خدشات والے علاقوں کے علاوہ موبائل انٹر نیٹ کھولنے کا حکم دیا تھا بلوچستان بھر میں گزشتہ ایک ہفتے سے موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہےموبائل انٹر نیٹ سروس کی وجہ سے کاروباری ، تجارتی اور تعلیمی معاملات متاثر ہو کر رہ گئے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ موبائل انٹر نیٹ سروس بحال کی جائے ۔

WhatsApp
Get Alert