سانگھڑ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی خاور حسین کی لاش برآمد

سانگھڑ(قدرت روزنامہ)سانگھڑ میں حیدرآباد روڈ سے کراچی سے تعلق رکھنے والے صحافی خاور حسین کی لاش ملی ہے۔
ایس ایس پی عابد بلوچ کے مطابق صحافی خاور حسین کی لاش گاڑی سے ملی ہے۔
ایس ایس پی عابد بلوچ نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ صحافی خاورحسین کےخودکشی کرنےکےمصدقہ شواہدنہیں ملے، صحافی کےخودکشی کرنےکےبارےمیں ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا، پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر ہی ہلاکت کی وجہ معلوم ہوسکےگی۔
واضح رہے اس سے قبل ایس ایس پی عابد بلوچ کا کہنا تھا کہ خاور حسین نے مبینہ طور پر فائر کرکے خودکشی کی ہے، متوفی کراچی میں نجی نیوز چینل سے منسلک تھا تاہم صحافی خاورحسین کا آبائی گھر سانگھڑ میں ہے۔
دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے صحافی خاور حسین کی غیرطبعی موت کا نوٹس لیا ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ نے پولیس کے بہترین افسرکو تفتیش سونپنےکی ہدایت کرتے ہوئےکہا ہےکہ تحقیقات کرکے موت کی اصل وجہ کا پتا لگایا جائے۔
