کراچی میں 100 فیڈر پر بجلی کی فراہمی تاحال بند، شہری اذیت کاشکار

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے 100 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی تاحال بحال نہ ہوسکی جس کے باعث شہری رُل گئے۔
صدر، جوبلی مارکیٹ میں جمعرات کی رات 9 بجے جبکہ عزیز آباد بلاک 8 میں شام 7 بجے سے بجلی معطل ہے۔
ماڈل کالونی، شیٹ ون ، مسلم ہاؤسنگ سوسائٹی اسکیم 38 میں منگل کی شام 7 بجے سے علاقہ مکین بجلی کے منتظر ہیں۔
گلستان جوہربلاک 9 کے رہائیشیوں نے بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج ریکارڈ کرایا، شہریوں نے ڈھول کی تھاپ پر کےالیکٹرک کے دفتر کے باہر مظاہرہ کیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ 3 روز سے علاقے کی بجلی بند ہے، گھروں میں پانی بھی نہیں۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق 100 فیڈرپربجلی بحالی کےلیےکام جاری ہے، 2100 میں سے 2000 فیڈر سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔
