اوتھل :فقیرہ اسٹاپ کے مقام پر مسافر کوچ اور دو پک اپ گاڑیوں میں تصادم ‘9افراد جاں بحق دو زخمی


اوتھل(قدرت روزنامہ)اوتھل کے قریب فقیرہ اسٹاپ کے مقام پر مسافر کوچ الداؤد اور دو پک اپ گاڑیوں میں تصادم ۔حادثے میں 9افراد جاں بحق دو زخمی ۔جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل اور ایک پولیس اہلکار زخمی ۔نعشوں و زخمیوں کو سول ہسپتال اوتھل و بیلہ منتقل کردیا ۔کوچ کوئٹہ سے کراچی اور دونوں پک اپ گاڑیاں کراچی سے خضدار جارہی تھیں ۔ذرائع كے مطابق جاں بحق پولیس اہلکار و زخمی پولیس اہلکار پک اپ گاڑی میں اوتھل سے سوار ہوکر بیلہ جارہے تھے ۔

WhatsApp
Get Alert