انوشکا شرما کا ویرات کوہلی کو طنزیہ جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی جانب سے شوہر، بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو دیا گیا طنزیہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔گزشتہ روز ویرات کوہلی کی جانب سے اہلیہ انوشکا شرما کے ہمراہ ایک تصویر انسٹا گرام پر اپلوڈ کی گئی۔
اس تصویر کے کیپشن میں ویرات کوہلی کا انوشکا شرما کو ٹیگ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’وہ کہیں بھی موجود ہوں، انوشکا شرما کا ساتھ اُنہیں گھر جیسا محسوس کرواتا ہے‘۔

View this post on Instagram

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)


ویرات کوہلی کے اس کیپشن پر انوشکا شرما نے اپنی تیز حسِ مزاح کا استعمال کرتے ہوئے جواب میں لکھا کہ ’یہ بہت اچھا ہے کیوں کہ آپ مشکل ہی سے گھر پر موجود ہوتے ہیں ۔‘

1 2 2 300x171

انوشکا شرما کی جانب سے دیئے گئے اس جواب سے سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہو رہے ہیں جبکہ ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کے اس جواب پر صرف ہنسی پر ہی اکتفا کیا۔