یہ کھمبا الیکشن تھا، پاکستان اور آئین کے حق میں کوئی تو بولے: شاندانہ گلزار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ یہ کھمبا الیکشن تھا، پاکستان اور آئین کے حق میں کوئی تو بولے۔ اللّٰہ کا شکر ہے میں سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی میں نہیں ہوں، میں پارلیمانی کمیٹی میں ہوں اور بانی کا جو فیصلہ آتا ہے اسے قبول کرتے ہیں۔
اسلام آباد میں’’ جیو نیوز ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ یہ کھمبا الیکشن تھا، جن لوگوں کو کوئی جانتا تک نہ تھا وہ بانی کے نام پر اسمبلی میں آئے۔ ہم سب ایک ہیں، محمود اچکزئی کو اپوزیشن اتحاد کا سربراہ بانی نے اس سے قبل بنایا تھا، بانی پی ٹی آئی نے خود محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنایا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو ایسا شخص چاہیے تھا جو سچ بول سکے اور کھل کر پاکستان کا دفاع کرسکے، پاکستان اور آئین کے حق میں کوئی تو بولے، اگر بانی پی ٹی آئی نے فیصلہ کردیا ہے تو اس پر اتنا چھوٹا دل کرنے کی ضرورت کیا ہے؟
شاندانہ گلزار کا مزید کہنا تھا کہ کہ اس وقت عہدوں کی لڑائی کا معاملہ نہیں ہے، پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی اور سینیٹ کو بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ قبول ہے۔ پی ٹی آئی میں لوگ ٹکٹوں کے لیے لڑے مرے ہیں، انہیں شرم آنی چاہیے، جس شخص کی وجہ سے آپ ایم این اے یا سینیٹر ہیں اس کے فیصلوں کو قبول کرنا چاہیے، بانی کا جو فیصلہ ہو وہ صحیح ہو غلط ہو، وقت اس کا اندازہ لگائے گا۔ بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ قبول ہے ہمارا حق نہیں بنتا کہ اس کے خلاف جائیں، پوری پارلیمانی پارٹی کو بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ قبول کرنا ہے۔

WhatsApp
Get Alert