کھیل

پی ایس ایل 7 کے معاملات تاخیر کا شکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 7 میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے لیے رجسٹریشن ، ٹریڈنگ اور ری ٹینشن سمیت دیگر تمام معاملات میں تیزی نہ آ سکی اور تاخیر کا شکار ہیں ۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 7 کے تمام معاملات تاخیر کا شکار ہیں، ڈرافٹنگ کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا کام مکمل نہیں ہو سکا ،جبکہ کھلاڑیوں کی ٹریڈنگ اور ری ٹینشن کا عمل بھی شروع کیا جانا ہے جو ابھی نہیں ہوا ہے۔
ذرائع کابتانا ہے کہ پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کے لیے 8 سے 10 دسمبر کی تاریخیں تجویز کی گئی تھیں ، تاہم ڈرافٹنگ اب 14 اور 15 دسمبر کو ممکن ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ پی ایس ایل کے آغاز کے لیے 26 جنوری کی تاریخ تجویز کی گئی تھی،مگر اب کراچی میں پی ایس ایل کے آغاز میں تین سے چار روز آگے کیے جا سکتے ہیں ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایک غیرملکی لیگ سے تاریخیں متصادم ہونے پر کھلاڑیوں کی رجسٹریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

متعلقہ خبریں