انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: راجا پرویز اشرف پر جرمانہ عائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر راجہ پرویز اشرف پر 49 ہزار 5 سو روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف 3 روز میں جرمانہ ادا کریں ورنہ کیس چیف الیکشن کمشنر کو بھیج دیاجائے گا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن زاہد سبحانی نے فیصلہ سنایا۔زاہد سبحانی نے کہا کہ مبینہ ویڈیو کی نادرا، پیمرا اور دیگر اداروں سے رپورٹ آنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ امیدوار ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں ورنہ کارروائی ہوتی رہے گی۔