انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی: راجا پرویز اشرف پر جرمانہ عائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف پر جرمانہ عائد کر دیا گیا . ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر راجہ پرویز اشرف پر 49 ہزار 5 سو روپے جرمانہ کیا گیا ہے .

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف 3 روز میں جرمانہ ادا کریں ورنہ کیس چیف الیکشن کمشنر کو بھیج دیاجائے گا . ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن زاہد سبحانی نے فیصلہ سنایا . زاہد سبحانی نے کہا کہ مبینہ ویڈیو کی نادرا، پیمرا اور دیگر اداروں سے رپورٹ آنے پر فیصلہ کیا جائے گا . انہوں نے کہا کہ امیدوار ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں ورنہ کارروائی ہوتی رہے گی . . .

متعلقہ خبریں