موسلادھار بارش: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی چھت سے پانی ٹپکنے لگا پانی سے قیمتی سیلنگ ،کائونٹرز پر نصب کمپیوٹرز اور دیگر الیکٹرونکس ا
ذرائع کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ پر نکاسی آب کا ناقص نظام ہونے سے ہر سال مون سون میں بارشی پانی چھت سے داخل ہوتا ہے جس سے املاک کو نقصان پہنچتا ہے مگر اس کا کوئی حل نہیں کیا جاتا . ادھر جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش اور شہری علاقوں میں نکاسی آب کے ناقص نظام کی وجہ سے رنیال سمیت متعدد علاقوں میں بارشی پانی جمع ہے جس سے مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے . اتوار اور پیر کی درمیانی شب راولپنڈی اسلام آباد میں بادل خوب برسے، موسلادھار بارش سے شہری علاقوں میں تین فٹ تک پانی جمع ہوا جس سے علاقہ مکینوں کو پریشانی کا سامنا ہے، شہری اپنی مدد آپ کے تحت گھروں، مارکیٹوں سے پانی نکالتے رہے، ترجمان واسا کا کہنا تھا کہ بارش سے متاثرہ علاقہ واسا کی حدود میں نہیں آتا اس کے باوجود واسا کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر پانی کی نکاسی کررہی ہیں، ہیوی مشینری کی مدد سے علاقے سے پانی نکالا جارہا ہے، جس کو جلد کلئیر کردیا جائے گا . . .