لڑکیوں کو انگلی دکھانے والے نوجوان کی وہی انگلی ٹوٹ گئی ، ویڈیو بیان وائرل


ملتان (قدرت روزنامہ)سڑک پر چلتے ہوئے لڑکیوں کو دیکھ کر انگلی دکھانے والے نوجوان کی وہی انگلی ٹوٹ گئی جس کے بعد اس کا ویڈیو بیان وائرل ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک نوجوان لڑکے کی ویڈیو وائرل ہو ئی جس میں وہ راہ چلتی لڑکیوں کو دیکھ کر گندے اشارے کرتا تھا تاہم سی سی ڈی نے ایکشن لیا اور اس کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کر دیا ۔نوجوان نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’میرا نام وحید ہے میں ملتان کا رہائشی ہوں، میں لڑکیوں کو سڑک پر چلتے ہوئے گندے اشارے کرتا تھا جس کی وجہ سے سی سی ڈی نے میرے گھر چھاپہ مارا، میں موٹر سائیکل پر بھاگنے لگا تو موٹر سائیکل سے گر گیا، جس کی وجہ سے میری وہی انگلی ٹوٹی جس سے میں گندے اشارے کرتا تھا، میں لوگوں کو تلقین کرتاہوں کہ وہ ایسے کام نہ کریں، میں سی سی ڈی کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے بلا کر اچھے سے سمجھایا ۔‘‘

WhatsApp
Get Alert