کرتار پور صاحب کے احاطے میں فوٹو شوٹ پر ماڈل نے معافی مانگ لی

لاہور(قدرت روزنامہ)سکھوں کے مذہبی مقام کرتارپور صاحب کے احاطے میں فوٹو شوٹ کروانے والی ماڈل صالحہ امتیاز نے معافی مانگ لی۔ماڈل صالحہ امتیاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا معافی نامہ جاری کیا۔صالحہ امتیاز نے کہا کہ ‘حال ہی میں، میں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جو کسی شوٹ یا کسی چیز کا حصہ بھی نہیں تھی، میں صرف تاریخ کے بارے میں جاننے اور سکھ برادری کے بارے میں جاننے کے لیے کرتار پور گئی تھی۔ماڈل نے کہا کہ ‘یہ فوٹو شوٹ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے نہیں کیا گیا تھا

تاہم، اگر میں نے کسی کو تکلیف دی ہے یا وہ سوچتے ہیں کہ میں نے وہاں کی ثقافت کا احترام نہیں کیا تو میں معافی چاہتی ہوں۔اْنہوں نے کہا کہ میں نے صرف لوگوں کو تصویریں کھینچتے دیکھا اور میں نے وہاں بہت سی سکھوں کی تصویریں بھی کھینچیں۔صالحہ امتیاز نے یہ بھی کہا کہ ‘میں سکھ کلچر کا بہت احترام کرتی ہوں اور میں تمام سکھ برادری سے معافی چاہتی ہوں۔ماڈل نے کہا کہ ‘میں نے یہ تصاویر صرف یادگار کے طور پر لی تھیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں تاہم، مستقبل میں، میں ہمیشہ ان چیزوں کے بارے میں محتاط رہوں گی اور ایسی حرکتوں سے پرہیز کروں گی۔اْنہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ ‘براہِ کرم! اس پوسٹ کو شیئر کریں تاکہ لوگوں کو معلوم ہو کہ وہ فوٹو شوٹ جان بوجھ کر نہیں کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کرتارپور میں گوردوارہ سری دربار صاحب کے احاطے میں ایک فیشن برانڈ کے لیے خاتون ماڈل کی فوٹو شوٹ کی تصاویر سامنے آئی تھیں، جس پر سکھ برادری کی جانب سے ناراضی کا اظہار کیا گیا تھا۔

Recent Posts

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

3 hours ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

3 hours ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

3 hours ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

3 hours ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

3 hours ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

3 hours ago