مرد نورا فتیحی کو اس وقت تک پیچھے سے دیکھتے رہتے ہیں، جب تک وہ گھر میں داخل نہیں ہوجاتی، فضا علی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی نے بولی وڈ اداکارہ نورا فتیحی اور ملائیکا اروڑا کی جسمانی ساخت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرد نورا فتیحی کو اس وقت پیچھے سے دیکھتے رہتے ہیں، جب تک وہ گھر میں داخل نہیں ہوجاتی۔
اپنے ٹی وی شو میں فضا علی کا کہنا تھا کہ بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ سے تعلق رکھنے والی خواتین کی الگ الگ جسمانی ساخت اور خوبصورتی ہوتی ہے، تاہم بعض لڑکیوں کا یہ شوق ہوتا ہے کہ وہ دوسری خاتون جیسی نظر آئے۔
انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلق کراچی سے ہے اور وہاں کی لڑکیاں پتلی اور دراز قد ہوتی ہیں جب کہ لاہور کی لڑکیاں بھری بھری اور جٹنی ٹائپ ہوتی ہیں اور دونوں کی نسوانیت الگ الگ ہے۔فضا علی کے مطابق اگر کوئی کراچی کی لڑکی چاہے کہ وہ لاہور کی لڑکی کی طرح بھرے جسم والی جٹنی نظر آئے تو یہ ناممکن ہے اور لاہور کی لڑکی کراچی کی لڑکی کی طرح دبلی پتلی بننا چاہے تو ممکن نہیں۔
ٹی وی میزبان نے خواتین کی نسوانیت پر بات کرتے ہوئے بولی وڈ اداکاراؤں ملائیکا اروڑا اور نورا فتیحی کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ آج کل ان جیسی جسمانی ساخت کا ٹرینڈ چل رہا ہے۔انہوں نے دونوں بھارتی اداکاروں کی جسامت پر بات کرتے ہوئے نامناسب الفاظ کا بھی استعمال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جب خواتین دیکھتی ہیں کہ ان کے شوہر نورا فتیحی کو پیچھے سے دیکھتے رہتے ہیں تو وہ بھی ایسی جسامت کی خواہش کا اظہار کرتی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert