حنیف محمد پاکستان کے پہلے کھلاڑی لٹل ماسٹر حنیف محمد تھے جو 1964 میں آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں104 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسری اننگز میں سنچری مکمل نہیں کرسکے اور 93 رنز پر آؤٹ ہوگئے . ظہیر عباس ایشین بریڈمین کے لقب سے مشہور ظہیر عباس بھی اس فہرست میں شامل ہیں جو دونوں اننگز میں سنچری مکمل نہیں کر سکے . انہوں نے 1978 میں فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے خلاف پہلی اننگز میں176رنز بنائے تھےجبکہ دوسری اننگز میں96 رنز پر آؤٹ ہوگئے .
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 30, 2021محسن خان اسی فہرست میں تیسرا نام محسن خان کا آتا ہے جنہوں نے بھارت کے خلاف 1982 میں لاہور میں کھیلے گئےٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 94 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں 101 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے تھے . سعید انور 1994 میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلے گئے میچ میں سعید انور بھی پہلی اننگز میں 94 رنز پر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ دوسری اننگز میں 136 رنز بنائے تھے . یونس خان یونس خان بھی نیوزی لینڈ کے خلاف 2001 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 91 رنز بناکر پویلین لوٹے تھے جبکہ دوسری اننگز میں149 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے تھے . محمد حفیظ 2014 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں محمد حفیظ نے پہلی اننگز میں96 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے جبکہ دوسری اننگز میں 101 کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تھے . عابد علی آج اس فہرست میں عابد علی بھی شامل ہوگئے ہیں، انہوں نے بنگلادیش کے خلاف پہلی اننگز میں 133 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں 91 رنز پر آؤٹ ہوگئے . . .