راوی میں سیلابی صورتحال، پارک ویو سٹی میں پانی داخل ہونے کا خدشہ، پولیس کے حفاظتی اقدامات کرنے کے اعلانات


لاہور (قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے نے دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیاہے اور کہاہے کہ آج رات 10 سے 12 بجے کے دوران 38 سال بعد سب سے بڑاریلہ گزرے گا جس کے پیش نظر سب سے زیادہ جس علاقے کے متاثر ہونے کا خدشہ ہےوہ پارک ویو سوسائٹی ہے جس میں شہریوں کو حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی جارہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق دریائے کے کنارے پر واقع پارک ویو سوسائٹی میں پانی داخل ہونے سے روکنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے بند باندھنے کا کام جاری ہے جبکہ پولیس کی اعلانات کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں پولیس اہلکار سپیکر پر کہہ رہے ہیں کہ’’ بحکم وزیراعلیٰ پنجاب، ڈی سی لاہور ، اے سی علامہ اقبال ٹاون ، پارک ویو کے تمام لوگوں کو اطلاع کی جارہی ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں دریائے میں سیلاب کا خدشہ ہے ، سب اپنی جان مال اور جانوروں کی حفاظت کا انتظام کر لیں ، شکریہ ۔‘‘

WhatsApp
Get Alert