آئی فون 17 سیریز کے منتظر؟ کمپنی نے متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ویسے تو متعدد کمپنیاں اسمارٹ فونز تیار کرتی ہیں مگر ایپل کے آئی فونز کو سب سے زیادہ خاص سمجھا جاتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں افراد نئے آئی فونز کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔
اس سال آئی فون 17 سیریز کو متعارف کرایا جائے گا اور اب کمپنی نے اس کی تاریخ رونمائی کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی فون 17 سیریز کے ساتھ ایپل واچ سیریز 11 اور ائیر پوڈز پرو 3 کو بھی ایونٹ میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
یہ ایونٹ ایپل کے ہیڈ آفس ایپل پارک میں ہوگا جو ریاست کیلیفورنیا میں واقع ہے۔
آئی فون 17 سیریز کے ماڈلز کیسے ہوں گے؟
آئی فون 17 سیریز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے اور لگ بھگ تمام تر تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔
اس سیریز کی ایک خاص بات نیا آئی فون 17 ائیر ہوگا۔
آئی فون 17 ائیر اس کمپنی کا سب سے پتلا اسمارٹ فون ہوگا جو کہ آئی فون 16 پلس کی جگہ لے گا۔
اس فون کے بیک پر ایک ہی کیمرا ہوگا جو کہ ممکنہ طور پر 48 میگا پکسل کا ہوگا۔
Get ready for an awe dropping #AppleEvent on Tuesday, September 9! pic.twitter.com/uAcYp2RLMM
— Tim Cook (@tim_cook) August 26, 2025
