ثانیہ مرزا کو کراچی کی بریانی میں کیا خاص لگا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ انہیں کراچی کی بریانی بہت پسند ہے۔ثانیہ مرزا نے کراچی آمد پر میڈیا کو انٹرویوز دیتے ہوئے کراچی کی بریانی کی کھلے دل سے تعریف کی۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ’انہیں کراچی کی بریانی اس لیے بہت پسند ہے کیونکہ اس میں آلو ہوتے ہیں جبکہ انڈیا میں بریانی میں آلو نہیں ہوتے‘۔
ثانیہ مرزا نے ایک اور انٹرویو میں کہا کہ’ ان کا خیال ہے کراچی آکر اگر بریانی نہ کھاؤ آلو والی تو مزہ نہیں‘۔انہوں نے کہا کہ’وہ حیدرآباد دکن سے ہیں جہاں بریانی بہت مشہور ہے، اور اگر وہ کہہ رہی ہیں کہ کراچی کی بریانی بہت اچھی ہے تو بس اچھی ہے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)


خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب کی جانب سے گزشتہ دنوں شہر قائد میں ایک تقریب میں شرکت کی گئی تھی، جہاں انہوں بتایا کہ انہیں کراچی کی بریانی بہت پسند ہے۔