عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت: ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر مذاق بن گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اپنے سابق قریبی دوست عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر مذاق بن گئیں۔حال ہی میں عاصم اظہر نے کراچی میں ایک میوزک کنسرٹ کیا جس میں جہاں اُن کے ہزاروں مداحوں نے شرکت کی تو وہیں ہانیہ عامر بھی گلوکار کا کنسرٹ انجوائے کرنے وہاں پہنچیں۔
عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی شرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس کے بعد ہانیہ عامر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by emmie (@_sarcastic.gurl_)


سوشل میڈیا صارفین ہانیہ عامر کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے اداکارہ کی شرکت پر مزاحیہ میمز شیئر کررہے ہیں۔

اُسامہ کی میمز نامی اکاؤنٹ پر عالیہ بھٹ کی فلم کے ایک سین کی تصویر شیئر کی گئی جس میں وہ رو رہی ہیں۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’ہانیہ عامر گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں توجہ مانگتے ہوئے۔‘


ایک صارف نے ہانیہ عامر کا مذاق بناتے ہوئے اکشے کمار کی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ ہنستے ہنستے رونے لگ جاتے ہیں۔


انوشہ نامی صارف نے ہانیہ عامر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’بس کردو بہن! اتنی ہمت کہاں سے لائی ہو۔‘


عُمر رضا نے سنجیدگی سے کہا کہ ’یہ تو وہی بات ہوگئی کہ پہلے توجہ کے لیے کسی سے دور ہوجاؤ اور پھر توجہ واپس لینے کے لیے اُس کے پاس واپس آجاؤ۔‘


ایک صارف نے ہانیہ عامر کی جگہ امیتابھ بچن کی فلم ’سوریا ونشم‘ کے ایک سین کی تصویر شیئر کی۔صارف نے لکھا کہ ’ہانیہ عامر نے اس طرح عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کی۔‘


واضح رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔