دپیکا پڈوکون کا پاکستانی ڈیزائنر کے جوڑے میں نیا فوٹوشوٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کا سوشل میڈیا پر نیا فوٹو شوٹ وائرل ہے جس میں وہ پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کا جوڑا پہنے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)


بھارتی اداکارہ کرینہ کپور عرف بیبو کے بعد سوشل میڈیا پر دپیکا پڈوکون کا نیا فوٹو شوٹ وائرل ہو رہا ہے جس میں اُنہوں نے بھارت میں مشہور پاکستانی ڈریس ڈیزائنر، فراز منان کا ڈیزائن کردہ جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FARAZ MANAN (@farazmanan)


دپیکا پڈوکون پر فراز منان کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا یہ سنہری لباس خوب جچ رہا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور کے ڈیزائنر فراز منان کے چرچے پڑوسی ملک میں بھی یکساں ہیں۔
اس سے قبل بھی فراز منان کے ڈیزائن کردہ ملبوسات بھارتی اداکارائیں زیب تن کر چکی ہیں۔