ملک مرتضی نے بتایاکہ سپرمارکیٹ پولیس نے آگ لگانے میں ملوث ایک نوجوان کو بھی گرفتار کرلیا، ملزم فہد نے اپنے دیگر 3 ساتھیوں کی مدد سے آگ لگائی تھی . ایس ایس پی سینٹرل نے بتایاکہ آگ سے 100 جھونپڑیاں اور سامان جل کر راکھ ہوگیا تھا، دیگر ملزمان میں ساگر، کیول اور وجے شامل ہیں . انہوں نے اس واقعے سے متعلق مزید بتایاکہ آگ لگانے والے چاروں نوجوان جھونپڑ پٹی میں ہی رہتے ہیں، آگ لگنے کے بعد معاوضہ ملنے کی خاطر کارروائی کی گئی . ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضی نے مزید بتایاکہ جلد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا . . .
کراچی(قدرت روزنامہ) معاوضے کی خاطردرجنوں جھونپڑیوں کو آگ لگانے کا انکشاف ہوا ہے .
ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ کا کہنا ہےکہ تین ہٹی پرلگنے والی آگ قدرتی آفت نہیں بلکہ خود لگائی گئی تھی .
متعلقہ خبریں