یہ ڈبل بلائنڈ تحقیق تھی یہ ایک ایسی تحقیق ہو تی ہے جس میں شرکاءاور محقق دونوں اس بات سے لاعلم ہو تے ہیں کہ تحقیق کے کس شرکاء کو کیا دیا گیا ہے . مطالعہ اس تحقیق میں ایک بیٹری کا استعمال کیا گیا جو شرکاء کے علمی کارکردگی، توجہ، اور مزاج کو ناپنے کے پیمانے کے طور پر استعمال کی گئی تھی . ہر شرکاء کو چھبیس منٹ کا ٹاسک دیا گیا تھا جس میں انہیں اسکرین پر نمبروں کو تفریق کرنے اور طاق نمبروں کو ترتیب دینے کو کہا گیا تھا اور ساتھ ہی اسکرین پر ظاہر ہو نے والے حرف تہجی کو دیکھ یہ بتانا کہ اس کے بعد کونسا لفظ آئے گا . یہ ٹاسک تمام شرکاء کو مشروب کے استعمال سے قبل اور بعد میں تین بار دہرایا گیا . ہر بار ٹاسک کے درمیاں دس منٹ تک کا وقفہ دیا گیا . نتیجہ اس مطالعہ سے جونتائج اخذ کیے گئے ہیں وہ بہت امید افزاء ہیں، یعنی کوکو اور کیفین کا استعمال ذہنی کار کردگی میں اضافہ کا سبب بنتے ہیں . یہ ہر اس شخص کے لئے ضروری ہے جو توجہ اور ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا چاہتا ہے . ٓ . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یونیورسٹی جارجیا اور نیو یارک کی کلارسن یونیورسٹی نے ایک سالہ طویل مدتی تجربہ کیا جس میں یہ معلوم کیا جاسکے کہ گرم مشروبات ہماری ذہنی کار کردگی کو کس طرح متاثر کرتے ہیں . مطالعہ میں شامل شرکاء کو کیفین اورکوکو ملا کر، صرف کوکو، صرف کیفین یا دونوں کے بغیرسادہ مشروبات استعمال کروائیں گئے .
متعلقہ خبریں