راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ، سپیل ویز کھول دیئے گئے

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ پر ڈیم کے سپیل ویز کھول دیئے گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپیل ویز پانی کی سطح 1751 فٹ تک پہنچنے پر کھولے گئے، سپیل ویز کھلے رہنے کا دورانیہ تقریباً پانچ گھنٹے ہے، سپیل ویز پانی کی سطح 1746 ایکڑ فٹ تک پہنچنے تک کھلے رہیں گے، سپیل ویز کھولنے سے پہلے سائرن بھی بجائے گئے ۔
این ڈی ایم اے کے مطابق کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، کورنگ نالہ سے ملحقہ رہائشی آبادیوں کے مکین محتاط رہیں، عوام سے التماس ہے کہ پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں نالہ اور نالے پر بنے عارضی پل کراس کرنے سے گریز کریں۔
