پی ٹی آئی کے ایم این اے عادل خان بازئی نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عادل خان بازئی نے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایات پر پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عادل خان بازئی نے قائمہ کمیٹی برائے غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ، قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی ترقی، اور قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق یہ استعفے عمران خان کی ہدایت پر پارلیمانی حکمت عملی کے تحت دیے گئے ہیں۔
