کونسی عورت کیلئے انیل کپور اپنی اہلیہ کو چھوڑسکتےہیں؟۔۔۔اداکار نے بتا کر حیران کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکار انیل کپور باکمال حس مزاح کی صلاحیت سے مالا مال ہیں، ایک شو کے دوران انیل کپور کی شادی کا تذکرہ کیا گیا،اداکارہ نے دلچسپ جواب دے کر سب کو حیران کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انیل کپور ساتھی اداکار وں سنجے دت اور کنگنا رناوت کے ساتھ کرن جوہر کے شوکافی ود کرن میں شریک ہوئے جس سے متعلق ایک رپورٹ بھارتی میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں انیل کپور کی شادی کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شو میں گفتگو کرتے ہوئے انیل کپور نے کنگنا رناوت سے شادی کی خواہش ظاہر کی،کرن جوہر نے انیل کپور سے سوال کیا کہ وہ کون سی عورت ہے جس کے لیے انیل کپور اپنی اہلیہ سنیتا کپور کو چھوڑدیں گے؟ اس پر انیل کپور نے فوراًکنگنا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا نام لیا اور کہا کہ کیا یہ حیران کن نہیں؟ اداکار کا جواب سن کر کرن جوہر نے کنگنا کو مشورہ دیا کہ یقیناًکنگنا آپ کو یہ جواب سن کر فکرمند ہونا چاہیے۔