دھند کا سیزن شروع ہوتےہی ٹریفک پولیس کی غفلت سامنے آگئی . لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹر وے پر دھند ہونے کے باعث درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں . خواتین، بچوں سمیت 25 سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے . موٹروے کو انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک کے لیے بروقت بند نہ کیا گیا جس کے باعث ایک ہی دن میں کالا شاہ کاکو، قلعہ ستار شاہ اور خان پور کے قریب حادثات ہوئے جبکہ اس دوران اٹھائیس سے زائد گاڑیاں حادثے کا شکار ہوئیں . دھند کے باعث موٹر وے پر حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو نے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا . . .
لاہور (قدرت روزنامہ) موسم سرما میں دھند آتے ہی لاہور سے اسلام آباد موٹر وے پر ایک ہی دن میں تین ٹریفک حادثات . خواتین بچوں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے .
متعلقہ خبریں