واٹس ایپ آپ کے میسیجز کوڈائریکٹ اپنے سرورپر محفوظ نہیں کرتا بلکہ آپ کےگوگل ڈرائیو یا آپ کی ڈیوائس کی انٹرنل سٹوریج پر ڈیٹا بیس بناتا ہے جو کسی بھی چیٹ ہسٹری کو جو غلطی سے ڈیلیٹ ہوگئی ہواسے بحال کرنے میں مدد کرسکتا ہے . اگر آپ کو اپنے ڈیلیٹ شدہ میسیج بحال کرنے ہیں تو ان ہدایات پر عمل کرکے آپ اپنے میسیج بحال کرسکتے ہیں . سب سے پہلے آپ اپنی گوگل ڈرائیو سے واٹس ایپ میسیج بحال کرسکتے ہیں . آپ کو یہ بات یقینی بنانا ہوگی کہ واٹس ایپ آپ کے گوگل ڈرائیو اکاؤنٹ میں چیٹ ہسٹری کا بیک اپ لے رہا ہے . اگر آپ کسی نئے ڈیوائس پر جاررہے ہیں تو پہلے اپنے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان کریں . اس کے بعد صارفین روزانہ، ہفتہ وار یا ماہانہ اپنی چیٹ ہسٹری کا بیک اپ لینے کا انتخاب کر سکتے ہیں . اپنی واٹس ایپ چیٹ ہسٹری کو بحال کرنے کے لیے آپ کو واٹس ایپ انسٹال کرنا ہوگا اور اپنے فون نمبر کی تصدیق کرنا ہوگی . سائن ان اور نمبر کی تصدیق مکمل ہونے کے بعدواٹس ایپ آپ کو گوگل ڈرائیو سے آپ کی چیٹ ہسٹری بحال کرنے کا کہے گا . اس کیلئے آپ کو Restore کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا . یہ عمل مکمل ہونے کے بعد آپ کو next کا آپشن ملے گاجس پر آپ کو کلک کرنا ہوگا اگر گوگل ڈرائیو میں آپ کی چیٹ ہسٹری نہیں تو بھی آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ،واٹس ایپ آپ کو انٹرنل سٹوریج سے نکال دے گا . دوسری صورت یہ ہوسکتی ہے کہ آپ اپنے فائل مینیجر پر جائیں(اگر آپ کے موبائل میں ہے تواگر نہیں تو اسے ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا)اس میں WhatsApp فولڈر تلاش کریں . اس پر ڈیٹا بیس کے آپشن پر کلک کریں یہاں آپ کو تاریخ کے لحاظ سے ترتیب دی گئی اپنی چیٹ ہسٹری کا بیک اپ مل جائے گا . اگر آپ کا واٹس ایپ ڈیٹا ایس ڈی کارڈ پر محفوظ ہے تو ڈیٹا بیس فولڈر میں جائیں اور لیٹسٹ اندراج کو کاپی کریں اسے اپنے انٹرنل سٹوریج میں اسی نام سے چسپاں کریں . اب واٹس ایپ کو ان انسٹال اور دوبارہ انسٹال کریں اور اپنا فون نمبر استعمال کرکے لاگ ان کریں . 'Restore' بٹن پر کلک کرکے واٹس ایپ کو اپنی چیٹ ہسٹری بحال کرنے کی اجازت دیں . اگر آپ اس کےعلاوہ کوئی چیٹ بحال کرناچاہتے ہیں تو ڈیٹا بیس فولڈر سے اپنا مطلوبہ میسیج منتخب کریں اور اسے msgstore-YYYY-MM-DD.1.db.crypt12 کی بجائے msgstore.db.crypt12 ری نیم کریں . محتاط رہیں کہ صرف تاریخ کو ہٹا ئیں . باقی کوئی تبدیلی نہ کریں . کریپٹ ایکسٹینشن کو تبدیل نہ کریں . واٹس ایپ کو اَن انسٹال اور دوبارہ انسٹال کریں، لاگ ان کریں اور پھر اپنی چیٹ بیک اپس کو بحال کریں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کے میدان میں ہر گزرتے دن جدت آتی جا رہی ہے ،واٹس ایپ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ اپنا ڈیلیٹ شدہ میسج بحال کرسکتے ہیں . تفصیلات کے مطابق اگر آپ کا واٹس ایپ میسج کسی وجہ سے ڈیلیٹ ہوجاتا ہے تو آپ کو پریشا ن ہونے کی ضرورت نہیں آپ اپنا ڈیلیٹ شدہ میسج بحال کرسکتے ہیں لیکن اس کیلئے آپ کو کچھ ہدایات پرعمل کرنا ہوگا .
متعلقہ خبریں