موجودہ حکومت امیروں کوریلیف اور غریبوں کوتکلیف دیتی ہے ، بلاول بھٹو

پشاور (قدرت روزنامہ)بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت امیروں کوریلیف اور غریبوں کوتکلیف دیتی ہے . چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارکنوں کویوم تاسیس مبارک ہو ، پیپلزپارٹی مظلوموں اورغریبوں کی جماعت ہے .

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےجمہوریت کیلئےسب سےزیادہ قربانیاں دی ہیں ، خیبرپختونخوا کے لوگوں نے کبھی پیپلزپارٹی کومایوس نہیں کیاہے ، سلیکٹڈ نے پیپلزپارٹی کو پشاور میں جلسےکی اجازت نہیں دی ، آج لوگوں کاجم غفیردیکھ لیں،لوگ پیپلزپارٹی کیساتھ ہیں . چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ڈی ایم کا پشاورجلسہ بھی ناکام رہا ، کاغذی وزیراعلیٰ نے جلسہ رکوانے کی کوشش کی ، غربت اوربےروزگاری کےخاتمےکیلئےپیپلزپارٹی بنائی گئی تھی ، پیپلزپارٹی نےہمیشہ غریبوں کیلئےآوازبلندکی ہے ، آج دیکھ لیں ،پورا پشاور جلسے میں موجودہے . بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری نےاس وقت حکومت سنبھالی تھی جب پوری دنیامیں معاشی بحران تھا ، ہم نےبینظیرانکم سپورٹ پروگرام جیسےانقلابی منصوبےشروع کیے ، پیپلزپارٹی حکومت نےپنشن اورتنخواہوں میں اضافہ کیا . انہوں نے کہا کہ پچھلے3سال سےپی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کی مخالفت کررہی ہے، پی ٹی آئی نے ایم ایف ڈیل کا بوجھ عام آدمی پر ڈالا ہے . . .

متعلقہ خبریں