‘عوام کو کچھ دے نہیں سکتے تو کم از کم اپنی زبان ہی بند رکھیں’مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو کچھ دے نہیں سکتے تو کم از کم اپنی زبان ہی بند رکھیں . پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ ٹوئٹ کرکے آٹے، چینی ،گیس، بجلی اور دوائی کی قیمت کم نہیں ہوگی ،عوام کی مفلسی اور بے بسی کا مذاق نہ اڑا یا جائے .

‎مسلم لیگی ترجمان نے کہاکہ آٹا چینی بجلی، گیس اور دوائی اب عمران مافیا کے جانے سے ہی سستی ہو گی . ‎انہوں نے کہاکہ فواد صاحب جھوٹے ٹویٹ کرنے کے بجائے عمران صاحب سے کہیں کہ وزیراعظم آفس سے باہر نکلیں، باہر ملک بھر سے آئے تاجر احتجاج کر رہے ہیں . ‎مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب باہر آئیں اور احتجاج کرنے والے اساتذہ کے مطالبات سنیں، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر موجود سرکاری ملازمین کے احتجاج کا جواب دیں . ‎انہوں نے کہاکہ صنعت کار، مزدور، سرکاری ملازمین اور مظلوم عوام عمران صاحب کے ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں . واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 20 بلین ڈالر کے ہدف کے حصول کے قریب ہیں، چاول کی 9 ملین ٹن کی ریکارڈ فصل ہوئی، 4.75 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوگی . انہوں نے مزید کہاکہ چینی، ٹماٹر، پیاز کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں، میڈیا والے کہتے ہیں لوگ اچھی خبروں میں دلچسپی نہیں لیتے یہ اچھی منطق ہے . اس ٹوئٹ کے ساتھ ہی فواد چوہدری نے ایک اوراچھی خبرسناتے ہوئے لکھا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ میں بھی شاندار میچ جیت گیا الحمدللّٰہ پاکستان کی عالمی کرکٹ میں فتح یاب واپسی ایک بہت بڑی کامیابی ہے . . .
Ad
متعلقہ خبریں