‘عوام کو کچھ دے نہیں سکتے تو کم از کم اپنی زبان ہی بند رکھیں’مریم اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو کچھ دے نہیں سکتے تو کم از کم اپنی زبان ہی بند رکھیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ ٹوئٹ کرکے آٹے، چینی ،گیس، بجلی اور دوائی کی قیمت کم نہیں ہوگی ،عوام کی مفلسی اور بے بسی کا مذاق نہ اڑا یا جائے۔

‎مسلم لیگی ترجمان نے کہاکہ آٹا چینی بجلی، گیس اور دوائی اب عمران مافیا کے جانے سے ہی سستی ہو گی۔‎انہوں نے کہاکہ فواد صاحب جھوٹے ٹویٹ کرنے کے بجائے عمران صاحب سے کہیں کہ وزیراعظم آفس سے باہر نکلیں، باہر ملک بھر سے آئے تاجر احتجاج کر رہے ہیں۔‎مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب باہر آئیں اور احتجاج کرنے والے اساتذہ کے مطالبات سنیں، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر موجود سرکاری ملازمین کے احتجاج کا جواب دیں۔
‎انہوں نے کہاکہ صنعت کار، مزدور، سرکاری ملازمین اور مظلوم عوام عمران صاحب کے ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 20 بلین ڈالر کے ہدف کے حصول کے قریب ہیں، چاول کی 9 ملین ٹن کی ریکارڈ فصل ہوئی، 4.75 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوگی۔انہوں نے مزید کہاکہ چینی، ٹماٹر، پیاز کی قیمتیں مسلسل کم ہو رہی ہیں، میڈیا والے کہتے ہیں لوگ اچھی خبروں میں دلچسپی نہیں لیتے یہ اچھی منطق ہے۔

اس ٹوئٹ کے ساتھ ہی فواد چوہدری نے ایک اوراچھی خبرسناتے ہوئے لکھا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ میں بھی شاندار میچ جیت گیا الحمدللّٰہ پاکستان کی عالمی کرکٹ میں فتح یاب واپسی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

Recent Posts

’مجھے خوشی ہے کہ میں نے فلم انڈسٹری سے زیادہ کپل شرما شو کو وقت دیا‘، ارچنا سنگھ نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ارچنا پورن سنگھ دی گریٹ انڈین کپل شو کا لازمی حصہ ہیں۔…

4 mins ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں 12 سال سے بند اسکول کھل گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع آواران میں قائم اسکول کی 12 برس بندش کا…

31 mins ago

’امید ہار چکا تھا‘، فلمی کیریئر سے قبل پیش آنے والی مشکلات سے امیتابھ بچن نے پردہ اٹھادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کون بنے گا کروڑ پتی کی تازہ ترین قسط میں بالی ووڈ…

45 mins ago

کراچی پولیس کا ایک اور ٹک ٹاکر اہلکار منظر عام پر، ویڈیو وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس حکام کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک اور ٹک…

60 mins ago

اداکارہ نازش جہانگیر مشکل میں پھنس گئیں، سیشن عدالت لاہور نے عبوری ضمانت خارج کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ نازش جہانگیر بڑی مشکل میں پھنس چکی ہیں، ان کے اوپر…

1 hour ago

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کس نے اور کیوں دائر کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بھائی رکن قومی اسمبلی فیصل امین…

1 hour ago