سارا علی خان نے سب کے سامنے معافی مانگ لی ۔۔۔ ؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ سارہ علی خان نے سب کے سامنے معافی مانگ لی ۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ سارہ علی خان اپنی نئی فلم ” اترنگی رے ” کے گیت چکا چک کی شوٹنگ کے لئے سٹوڈیو پہنچی تھیں گانے کی شوٹنگ کے دوران عام پبلک کو بھی دکھایا گیا تھا ۔شوٹنگ کے دوران ہی سارہ علی خان کے ایک مداح نے ان کے قریب جانے کی کوشش کی جس پر ان کے باڈی گارڈ نے مداح کو روکنے کے لئے دھکا دیا جس سے وہ گرگیا ۔
سارا علی خان نے گارڈ کی اس حرکت کو اس وقت تو نظر انداز کردیا اور شوٹنگ مکمل کرانے میں ہی لگی رہیں لیکن جب سٹوڈیو سے گھر جانے لگیں تو اس وقت وہاں میڈیا کے کچھ لوگوں نے ان کے باڈی گارڈ کے اس رویئے کی شکایت کی جس پر سارہ علی خان نے سارے میڈیا کے سامنے کہا کہ میں اپنے باڈی گارڈ کی طرف سے معافی مانگتی ہوں ۔
سارہ علی خان کے اس رویئے پر سوشل میڈیا پر تعریف کی جارہی ہے کہ انہوں نے اپنے رویئے سے وہاں پر موجود افراد کے دل جیت لئے ۔یاد رہے کہ سارہ علی خان فلم ” اترنگی رے ” میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گی ۔ وہ اس فلم میں ایک ایسی لڑکی کا کردار اد اکررہی ہیں جس کی شادی اس کی مرضی کے خلاف کردی جاتی ہے ۔