عدالت نے بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ، بڑی مشکل میں پھنس گئیں
ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی عدالت نے اداکارہ امیشا پٹیل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھوپال کی ایک عدالت نے اداکارہ کیخلاف 32 لاکھ 25 ہزار روپے کا چیک باو¿نس ہونے کے کیس میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ امیشا کو اگلے ماہ کی 4 تاریخ کو ہونے والی سماعت میں ذاتی طور پر پیش ہونا پڑے گا، اگر اداکارہ سماعت میں حاضر نہ ہوئیں تو ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوجائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امیشا کیخلاف یو ٹی ایف ٹیلی فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے مقدمہ درج کروایا گیا ہے اور اداکارہ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے فلم بنانے کے لیے 2019 میں اندور کے رہائشی سے 10 لاکھ روپے کی رقم ادھار لی تھی، جب امیشا نے کمپنی کو دو چیک دیے تو دونوں ہی چیک باو¿نس ہوگئے۔واضح رہے کہ امیشا پٹیل کہو نا پیار ہے، غدر ایک پریم کتھا، بھول بھلیا اور ہمراز جیسی معروف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔