“تم سے پہلے جو شخص یہاں تخت نشیں تھا “، بلاول بھٹو نے ایک تیر سے دو شکار کر دیے

پشاور (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور جلسے میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو مہنگائی اور نا اہلیوں کے طعنے دیے ہی مگر ساتھ ہی ایک تیر سے دو شکار بھی کر ڈالے ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے عمران خان کے ساتھ ساتھ نواز شریف کو بھی نام لئے بغیر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ

“تم سے پہلے وہ جو اک شخص یہاں تخت نشیں تھا ”

“اس کو بھی اپنے خدا ہونے پہ اتنا ہی یقیں تھا ”

بلاول بھٹو نے کہاکہ عمران صاحب آپ سے پہلے بھی جو اس کرسی پر بیٹھے تھے وہ بھی بہت چور چور کرتے تھے ، ان کی بھی یہی سیاست تھی ، وہ بھی انگلی سے للکارتے تھے ، وہ جو چور چور کہتے تھے ، وہ جو کہتے تھے کہ بھٹو کی بیٹی چور ہے ، خود بھی دیکھ لیں انہیں آج ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں کوئی خوشی نہیں ہے کہ جو عدالت کو فون کر کے دھمکی دیا کرتے تھے کہ شہید بینظیر اور زرداری کو بیس ، بیس سال کی سزا آج ان کے خلاف آڈیو ٹیپس نکل رہے ہیں ، آج بھی فون کال کرنے والا نظام غلط ہے ، کل بھی غلط تھا ۔