سلمان خان کو سمارٹ فون سے نفرت ۔۔۔وہ آج بھی کون سا فون استعمال کرتے ہیں؟ مداحوں کیلئے ناقابل یقین خبر

ممبئی(قدرت روزنامہ)سلمان خان کے بہنوئی اداکار آیوش شرما نے دبنگ خان کے سادہ طرز زندگی سے متعلق گفتگو کی ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آیوش شرما نے بتایا کہ سلمان خان گھر کے پکے کھانوں اور پرانے سیل فون کے ساتھ مطمئن رہتے ہیں۔

آیوش شرما نے کہا کہ اداکار مہیش منجریکر نے کہا تھا کہ سلمان فرش، صوفے اور ائیر کنڈیشنر کے بغیر سر پر صرف پنکھا لگا کر بھی سو سکتے ہیں ، یہ بالکل سچ ہے۔سلمان خان کے بہنوئی کا کہنا تھا کہ اگر آپ سلمان سے فون دکھانے کا کہیں تو وہ آپ کو 2 سے 3 سال پرانا فون دکھائیں گے کیوں کہ انہیں اسمارٹ فونز میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔