اصل چور پاکستان کی بیوروکریسی ہے جس نے ملک کو تباہ کیا،نور عالم خان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا ہے کہ اصل چور پاکستان کی بیوروکریسی ہے جس نے ملک کو تباہ کیا،جب سیلاب آتا ہے ، دہشتگردی ہوتی ہے تو یہ مال کماتے ہیں۔
سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہاکہ پہلے اسلام آبادسے شروع کریں، نالوں پر تجاوزات کی گئی ہیں،خیبرپختونخوا کی پی ڈی ایم اے دریائے سوات میں 16لوگوں کو نہیں بچا سکی،ان کاکہناتھا کہ اصل چور پاکستان کی بیوروکریسی ہے جس نے ملک کو تباہ کیا، دریا پر کتنی سوسائٹیزبنی ہیں، ان کو روکیں،بھارت نے آپ کے ساتھ جنگ کی ہے،صوبے دریا کی زمین پر سوسائٹی بنا دیتے ہیں ، تو وفاق اسے پوچھ تو سکے،نور عالم خان کاکہناتھا کہ سیاستدان زمین پر قبضہ نہیں کرتے، لینڈگریبرزپاکستان کی بیوروکریسی ہے،جب سیلاب آتا ہے ، دہشتگردی ہوتی ہے تو یہ مال کماتے ہیں۔
سائرہ افضل تارڑنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ 18ویں ترمیم نے ہمیں بہت معذرت خواہ کردیاہے،بہت قومی ایشو پرسمجھوتا ہوا ہے،مسائل کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا،صوبے بھی دیں اور وفاق بھی اس میں فنڈ دے۔
ثمینہ خالد گھرکی نے کہاکہ راوی کنارے کس طرح سے اتنی ڈویلپمنٹ ہوئی ہے،ان تعمیرات کی کس نے اجازت دی؟
شاہدہ اختر علی نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر جنگلات کی کٹائی دیکھتے ہیں،ٹمبر مافیا کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں،ہمیں صرف ایک کمپنی کو موردالزام نہیں ٹھہرانا چاہئے،ذمہ دار افراد کی جانب سے کاروباری شخصیات کو ٹارگٹ نہیں کرنا چاہئے،ہم سب ان حالات کے مجموعی طور پر ذمہ دار ہیں۔

WhatsApp
Get Alert