راولپنڈی میں صحافیوں کے علیمہ خان سے چبھتے سوالات، بانی پی ٹی آئی کی بہن کا جواب دینے سے گریز

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے آنے والی ان کی بہن علیمہ خان سے صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی اپنی طاقت کھو رہی ہے، جس پر علیمہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بھائی سے ملنے آئی ہیں ،سیاست سے متعلق سوال پارلیمنٹ میں جا کر پوچھیں۔ پارلیمنٹ میں آپ کے سوال کا تسلی بخش جواب مل جائے گا۔
علیمہ خان نے کہا کہ میرے بیٹے گرفتار ہیں، ان کی ضمانت نہیں لگ رہی،یہاں ہم اپنے بھائی سے ملنے آئے ہیں۔
صحافی نے عمران خان کے ٹویٹر سے متعلق سوال کیا، جس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ آپ کون ہیں؟ آپ صحافی نہیں لگتے کوئی اور ہیں۔ علیمہ خان نے پولیس والوں سے پوچھا کیا یہ آپ کو صحافی لگتے ہیں؟۔ علیمہ خان نے ٹوئٹ کے حوالے سے بھی کوئی جواب دینے سے گریز کیا۔
بعد ازاں شوکت خانم فنڈ سے جائیداد خریدنے کے حوالے سے سوال پر علیمہ خان نے کہا کہ ’’یہ نیا آیا ہے‘‘۔ 2 سال سے مریم اور نواز شریف اقتدار میں ہیں، ان کو خیال نہیں آرہا۔ حکومت سو رہی ہے، آئیں مجھے گرفتار کر لیں۔ علیمہ خان نے جائیداد خریدنے کی تردید کرنے سے بھی گریز کیا۔
نیویارک میں مبینہ طور پر چندے کے پیسوں سے جائیداد خریدنے کے سوال پر پی ٹی آئی کارکنوں نے سنیئر صحافی سے بدتمیزی کی۔ سوال سن کر علیمہ خان نے بجائے جواب دینے کے، صحافی پر ہی ن لیگ کا بندہ ہونے کا الزام لگا دیا۔ سچ یہ ہے کہ #TREASURE #PMShehbazDiplomacy #TransformingKPEducation pic.twitter.com/H6ynIkSRYj
— Gul Ranga (@gulranga478) September 2, 2025
