اے این پی کا سردار عطا اللہ مینگل کی برسی کے موقع پر دھماکے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچ قومی تحریک کے سر خیل مرحوم سردار عطاللہ خان مینگل کی چوتھی برسی کے موقع پر خود کش حملے اور اس کے نتیجے میں بیسیوں رہنماؤں اور کارکنوں کی شہادت اور پچاس سے زیادہ زخمی ہونے کے موقع پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتی ہے اور تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ تین روزہ سوگ پر عمل درآمد کریں ۔
علاؤہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی کی اعلی سطحی وفد صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی قیادت میں سول ہسپتال ٹراما سنٹر میں دھماکے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے زخمی ہونیوالے ذمہ داران اور کارکنوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کااظہار کیا۔
اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا مرکزی سیکرٹری طلبا امور رشید خان ناصر صوبائی نائب صدر جمال الدین رشتیا ضلعی صدر ثنااللہ کاکڑ ودیگر بھی موجود تھے۔

WhatsApp
Get Alert